اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں مارچ کے عدالتی ہفتے کے لیے 6 ریگولر،ایک لارجراورایک خصوصی بینچ تشکیل دے دیاسپریم کورٹ کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الااحسن،مظاہر علی نقوی بینچ جسٹس مشیر عالم، جسٹس یحی آفریدی،جسٹس قاضی محمد امین بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس منیب اختربینچ نمبر چار جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس سرادر طارق مسعود اور بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا تاہم بینچ نمبر چھ جسٹس منظور ملک،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس امین الدین خان لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گیلارجر بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں 5 رکنی لارجربینچ دیا میر بھاشا مہند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت کریگاچیف جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں تین رکنی اسپیشل بینچ جام شورو جوائینٹ ونچر کیس کی سماعت کریگا اہم مقدمات میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈز کیس،سپریم کورٹ اقلتیوں کے حقوق سے متعلق مقدمہ،جعلی اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکالنے سے متعلق مقدمہ اور غیر معیاری اسٹنٹ کیس شامل ہیں جعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان حسین لوائی،طحہ رضا ضمانت درخواستوں پر یکم مارچ کو سماعت کی جائے گی۔۔
سپریم کورٹ ، 6 ریگولر،ایک لارجر اورایک خصوصی بینچ تشکیل
Mar 28, 2021