پولیو مہم کا افتتاح‘ ڈپٹی کمشنر نے جھگیوں میں جاکر خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلائے

ملتان، وہاڑی (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے جھگیوں میں جاکر خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔گلریز کالونی میں واقع جھگیوں میں پانچ سال سے کم عمر کے80 سے زائد بچے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں بچوں میں غبارے، ٹافیاں، بسکٹ اور کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں پاکستان میں پولیو جیسے موذی مرض کی موجودگی انتہائی افسوسناک ہے،ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیو کے خلاف جنگ میں ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پولیو ویکسین کے دو قطرے بچوں کا قرض اور والدین کا فرض ہے ضلع ملتان میں پانچ روزہ  پولیو مہم29مارچ سے شروع ہو کر 2 اپریل تک جاری رہے گی تمام پولیو ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔   ضلع بھر میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق الرحمن خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...