وہاڑی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد نے شہر کی فلور ملز کے سرپرائز وزٹ کئے انہوں نے فلور ملز میں گندم کا ریکارڈ اور سٹاک چیک کرنے کے ساتھ ساتھ آٹے کی کوالٹی بھی چیک کی ان کے ہمراہ فوڈ انسپکٹر محمد یامین،رانا راشد علی،طاہر محمد ٹاوری بھی تھے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلور ملز کا ریکارڈ تسلی بخش ہے ہمارے ہاں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے ضرورت کے مطابق عوام کو آٹا مہیا کیا جارہا ہے آٹے کے معیار اور کوالٹی سمیت وزن میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اس سلسلہ میں فلور ملز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے حکومتی احکامات کے مطابق عوام کو معیاری آٹا مناسب نرخوں میں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ملز مالکان کورونا ایس او پیز پر عمل ہر صورت پر یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا دورہ فلور ملز، گندم کا ریکارڈ چیک کیا
Mar 28, 2021