بلدیاتی نظام اور عوام لازم و ملزوم ہیں:صدرمسلم لیگ( ن) لیبر ونگ

Mar 28, 2021

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر امین بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے بلدیاتی نظام ہمیشہ قائم  اور چلتارہنا چاہئے کیونکہ مقامی نمائندوں تک عوام کی رسائی آسان ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور عوام ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اس لئے اس میں خلل  نہیں انا چاہئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بار بار دھوکے کھانے کی بجائے اب ن لیگ کو اس پر بھروسہ ترک کر دینا چاہئے اور اپنے زور بازو پر انحصارکرتے ہوئے جدوجہد آگے بڑھانی چاہئے لیگی قیادت اگر اپنے کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھائے اور انکی حوصلہ افزائی کرے تو کہیں بہتر نتائیج حاصل کر سکتی ہے تحریک چلانے کے لئے عوام کا ساتھ ہونا زیادہ اہم ہے۔

مزیدخبریں