گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان، نئی واٹرسپلائی پائپ لائن بچھانے میں بلدیہ افسران اور سب انجینئر کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آگئی اس پائپ لائن میں جب پہلے روز ہی پائپ چلایا گیا تو یہ پائپ لائن جگہ جگہ سے لیک ہو گئی اور لیکج کے باعث جگہ جگہ سے پانی ابلنا شروع ہو گیااس پائپ لائن میںغفلت اور لاپرواہی پر آبادی مکین سراپا احتجاج ہیں آبادی مکینوںنے کہا کہ ان پائپ لائنوں سے لیک ہونے والا پانی مکانوں کی بنیادوں میں جا کر بھاری نقصان کا باعث بن رہا ہے انہوںنے کہا ہے کہ مقامی منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ وہ عوامی پیسہ بے دردی سے ضائع ہونے سے بچائیں اور عوام کا مالی نقصان نہ ہونے دیں منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افسران کو گوجرخان سے فی الفور تبدیل کریں۔