اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارتی پنجاب میں کسانوں کا بی جے پی رکن اسمبلی پر تشدد، موصوف کے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ حالت میں گلیوں میں دوڑا دوڑا کر ڈنڈوں کی بارش کی۔ کسانوں کا غم و غصہ دیکھ کر پولیس کو بھی مداخلت کی ہمت نہ ہو سکی۔ بی جے پی کے ممبر صوبائی اسمبلی ارون نارنگ متنازعہ زرعی قوانین کے حق میں پریس کانفرنس کرنے کیلئے مُکتسر ضلع کے ملوٹ میں آئے، مشتعل کسانوں کے ہجوم نے انھیں گھیر لیا، پولیس نارنگ کو لے کر ایک دکان میں گئی اور اندر سے دکان بند کر لی مگر کسانون نے نارنگ کو پولیس کے قبضے سے کھینچا ، ان کے کپڑے پھاڑ کر ان پر سیاہی پھینکی اور کئی گلیوں میں موصوف کو دوڑا کر ڈنڈوں کی بارش کرتے رہے، اس واقعے سے دہلی میں بیٹھے کسانوں کے مورال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔