کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بیٹے کے ساتھ کھیلنے کے لئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اسپائیڈر مین بن گئے۔ شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسپائیڈرمین بنے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا ۔ سابق کپتان کی ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے بھی پسند کیا اور اسے 1لاکھ 63 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔ویڈیو پر شعیب ملک کے مداحوں نے ان کے بیٹے اذہان کی بھی خوب تعریف کی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔