پشاور(این این آئی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فزیکل فٹنس کے لئے ورزش کا سلسلہ جاری رکھیں تا کہ بعد میں جب سکواش کورٹس کھلیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو انہیں کوئی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے باعث دیگر تمام سرگرمیوں کیساتھ کھیلیں بھی متاثر ہوئی ہیں خاص طور پر سکواش کے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس برقرار رکھنا بہت ضروری ہے سب کھلاڑی معمول کے مطابق صبح ورزش جاری رکھیں جاگنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاہم تا کہ وہ مکمل فٹ رہیں اور سرگرمیاں شروع ہونے پر میچوں میں باآسانی شرکت کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں میری بھی کوشش ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری کیمپوں میں اور روزانہ ہونیوالے ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کروں اور ہمیں اب اچھے نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں ‘ امید ہے کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
فزیکل فٹنس کے لئے ورزش کا سلسلہ جاری رکھیں، جان شیرخان
Mar 28, 2021