ماسکو (پی پی آئی ) روسی تیراک الیکسی مولچانوف نے منجمد جھیل کے نیچے 262 فٹ گہرائی میں غوطے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الیکسی مولچانوف نے برف سے جمی جھیل کے اندر 262فٹ کا فاصلہ 2منٹ کے دوراینے میں طے کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔الیکسی مولچانوف برف سے جمی جھیل میں سوراخ کے ذریعے داخل ہوئے اور ان کے جسم کے ساتھ رہنمائی کے لیے ایک رسی باندھی گئی تھی۔ انہوں نے غوطہ مار کر اپنا 20واں عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔الیکسی مولچانوف کا کہنا تھا کہ وہ گہرائی میں کچھ بھی دیکھ سکتا تھا تاہم اس نے رسی کی مدد سے اپنا ہدف حاصل کیا۔ وہ جھیل کی گہرائی میں موجود سفید پلیٹ کو ہاتھ لگا کر واپس آئے جو 262فٹ گہرائی میں موجود تھی۔ایک تجربہ کار غوطہ خور کی حیثیت سے الیکسی اپنا سانس 9منٹ تک روک سکتے ہیں۔الیکسی مولچانوف جھیل بیکال فانڈیشن کی ایک فلاحی اور تحقیقی گروپ کے سفیر ہیں ، جس کا مقصد جھیل کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے۔اس کی والدہ ناتالیا مولچانوف بھی فری ڈائیونگ کی ماہر تھیں اور فری ڈائیونگ کے دوران الیکسی مولچانوف کی والدہ کی 6سال قبل موت واقع ہو گئی تھی۔