ٹریڈنگ میں تیزی انڈیکس 620پوائنٹس سرمائے میں 89ارب اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک بھر میںیوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کے باعث 4دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری کے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی بدولت انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں89ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم 52فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں ،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے معیشت میں نمو کی وسیع گنجائش اور فروری کی نسبت کرنٹ اکائونٹ خسارہ76فیصد کم ہونے ،ترسیلات زر کی حوصلہ افزا آمد ،یورو بانڈ کے اجراء کی خبروںاور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظور کے بعد پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولت او ر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے500ملین ڈالر کی قسط منظور ہونے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھے گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان رہا اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس824.86پوائنٹس بڑھ گیاتاہم آئی ایم ایف کی شرط پر 140ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کیلئے منی بجٹ کے اعلان کی خبروں اور گردشی قرضوں پر قابوپانے کیلئے پاور ٹیرف میں 5روپے فی یونٹ بڑھانے کے ہدف مقرر کرنے کی اطلاعات سے 1دن مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے انڈیکس204.54پوائنٹس لوز کر گیا ۔ گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں620.32پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 44901.31پوائنٹس سے بڑھ کر 45521.63 پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں  89 ارب 59 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار787روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 47 ارب 26کروڑ5 لاکھ 47 ہزار 210 روپے سے بڑھ کر80کھرب36ارب85کروڑ 20 لاکھ 16 ہزار 997 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ25ارب روپے مالیت کے 52کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 22 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ 9 لاکھ 89 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1588کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے696کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،824میں کمی اور68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...