ہالانی/محراب پور(نامہ نگاران)تھریشر پٹے کی لپیٹ میں آکر 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، واقعہ گائوں لونگ خان سومرو میں پیش آیا جہاں تھریشر سے گندم نکالتے ہوئے سراج احمد کھوکھر تھریشر کے پٹے کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا،لڑکے کی حادثاتی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔محراب پورسے نامہ نگار کے مطابق محراب پور ٹھری میرواہ رابطہ سڑک(لنک روڈ)پر مسجد اقصیٰ کے پاس ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 17 سالہ درویش نوجوان رضوان کمبوہ ولد لیاقت کمبوہ جاں بحق ہوگیا، محراب پورپولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔جبکہ گروہی تصادم میں 12 افراد زخمی، اسپتال منتقل، پولیس کے مطابق گائوں رحیم ڈنو سولنگی کی سولنگی برادری میں معمولی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں کلہاڑیوں ، ڈنڈوں ، لوہے کی راڈاور اینٹوں کا استعمال ہوا، اس تصادم میں ایک گروہ کے حاجن سولنگی، جنسار سولنگی،ندیر سولنگی، ممتاز سولنگی،ساجد سولنگی، قاسم سولنگی،معشوق سولنگی اور نورل سولنگی زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے گروہ کے پنہل سولنگی،شعبان سولنگی،غلام مصطفی سولنگی،وزیر سولنگی زکمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ساجن سولنگی کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی این ،سی داخل کرکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔