لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولر شاہنواز ڈاھانی اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کارلوس بریتھویٹ کے درمیان ٹوئٹر پر گفتگو ہوئی ہے۔شاہنواز ڈاھانی نے ٹوئٹر پر پروفائل پکچر تبدیل کی جس نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کارلوس بریتھویٹ کی توجہ بھی مبذول کرالی اور انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو ’اپنا‘ قرار دیا۔جواب میں شاہنواز ڈاھانی نے کارلوس برتھ ویٹ کو پیغام لکھا کہ ’میں آپ کو یاد کر رہا ہوں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں اس سال شاہنواز ڈاھانی اور کارلوس بریتھویٹ ساتھ تھے۔