سکواش کھلاڑی فٹنس کیلئے ورزش جاری رکھیں: جان شیرخان

Mar 28, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فزیکل فٹنس کیلئے ورزش کا سلسلہ جاری رکھیں تا کہ بعد میں جب سکواش کورٹس کھلیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو انہیں کوئی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے باعث دیگر تمام سرگرمیوں کیساتھ کھیلیں بھی متاثر ہوئی ہیں خاص طور پر سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس برقرار رکھنا بہت ضروری ہے سب کھلاڑی معمول کے مطابق صبح ورزش جاری رکھیں جاگنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاہم تا کہ وہ مکمل فٹ رہیں اور سرگرمیاں شروع ہونے پر میچوں میں باآسانی شرکت کرسکیں۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں ۔ کوشش ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری کیمپوں میں اور روزانہ ہونیوالے ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کروں اور ہمیں اب اچھے نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں ‘ امید ہے کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

مزیدخبریں