خیبرپی کے نیٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 31مارچ کو ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہاہے کہ خیبر پی کے نیٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 31مارچ کو پشاور میں ہونگے،جس میں آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دی جائیگی۔ فیڈریشن خیبرپی کے سمیت ملک بھر میں نیٹ بال کی ترقی اور نچلی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے بہتر اندازمیں کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں نیٹ بال کھیل کوایک منفرد مقام حاصل ہے۔ محدودوسائل کے باوجود صوبائی لیول بلکہ قومی سطح کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کرارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...