جکارتا: انڈونیشیاکےشہرمکسرمیں ایسٹرویک کےپہلے دن اجتماع کے دوران ایک بمبار نے چرچ کےباہرخودکودھماکےسےاڑا لیا جس کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ گارڈ سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے ترجمان کےمطابق دھماکا اس وقت ہوا جب موٹرسائیکل پر سواردو افراد نے چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔گارڈ نے انہیں مرکزی دروازے پر روکا تو ان میں سے ایک نے خود کو بارود سے اڑا دیا۔ تاہم دھماکا اتناشدید تھا کہ چرچ لرز اٹھا ۔دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے حملے کو دہشت گردی قراردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔