ملک بھر میں کرونا وباء میں تیزی سے اضافہ کے باعث وزارت ریلوے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ملک بھر میں کرونا میں تیزی سے اضافہ کے باعث وزارت ریلوے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان، ٹرینوں میں مسافروں کی ٹکٹ بکنگ کی تعداد 70 فیصد سے مزید کم کرکے 50کردی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں نصف ٹرینوں اوروسرے مرحلے میں 70فیصد ٹرینوں کو بند کر دیا جائے گا ، ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ وزیر ریلوے ، وزیر اعظم اور  این سی او سی حکام مشاورتی اجلاس کے بعد کریںگے۔آئندہ چند روز میں تحریری احکامات جاری ہونے کا امکان ۔ملک بھر میں کرونا وباء  کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر جبکہ لاک ڈائون والے علاقوں سے دیگر محفوظ شہروں اور صوبوں تک کروناوباء پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظرٹرین سروس کو محدود کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن