نئی دہلی (اے پی پی) انڈین نیشنل کانگرس نے مہنگائی کے خلاف پورے بھارت میں 31مارچ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگرس کے نئی دلی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 31 مارچ کو مہنگائی کے خلاف کانگرس کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جس کے لیے تھالی بچا، مہنگائی بھگا کا نعرہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو اور چار اپریل کو بھی نئی دلی میں مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کانگریس کی تمام ریاستوں کے انچارجز نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے یہ اجلاس ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے بلایا تھا۔
بھارت: کانگرس نے 31 مارچ سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2022