پی ٹی آئی جلسہ میں مغرب کے وقت فجر کی اذان دے دی گئی، مولانا کی نشاندہی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان سنا دی گئی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں مغرب کی بجائے فجر کی اذان سنائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسہ میں سب نشے میں تھے۔ جلسے میں ریکارڈ تلاوت قرآن پاک سنائی گئی۔ ان کو تلاوت کلام پاک کیلئے بھی فرد نہیں ملتا، جلسے میں مغرب کی اذان ہوئی تو الصلوٰۃ خیر من النوم کہا گیا۔

ای پیپر دی نیشن