چودھری نثارکی خود سے منسوب میڈیا پر چلنے والے انٹرویوکی تردید


اسلام آباد(خبرنگار)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے خود سے منسوب میڈیا پر چلنے والے انٹرویوکی سختی سے تردید کی ہے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ایسے جملے منسوب کئے گئے جن سے حقائق کا کوئی تعلق نہیں ہے چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے گذشتہ اڑھائی سال سے انہوں نے کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے سوائے ایک انٹرویو جو ایک نجی ٹی وی کے معروف اینکر کو دیا گیا تھااور وہ نشر ہوا تھااسکے علاوہ چلنے والے ان سے منسوب تمام بیانات خود ساختہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن