لاہور (نامہ نگار) گلبرگ مین بلیوارڈ پرگاڑی روکنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور وارڈنز کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا۔ سڑک کے درمیان گاڑی روک کر نعرے لگانے پر ٹریفک وارڈنز نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منع کیا توان افراد نے وہاں سے ہٹنے کی بجائے وارڈنزسے جھگڑا کیا۔ دونوں فریقین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں وہاں موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔