اسلام آباد: جے یو آئی کو 24 گھنٹے میں دوسرا  شوکاز ‘ نہیں ڈریں گے‘ اسلم غوری


اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار) این او سی شرائط کے خلاف ورزی پر جے یو آئی (ف) کو چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے شوکاز نوٹس مولانا عبدالمجید اور مفتی عبداللہ کے نام جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے، این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے بند نہ کرنا شامل تھا۔ چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کو شوکاز نوٹس ملا ہے نہ شیدا ٹلی کی دھمکیوں سے ڈرتے ہیں۔ جے یو آئی کے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ‘ شیخ رشید ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...