اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن فری ملک بنانے کے لئے نہ صرف پرعزم ہے کیونکہ بدعنوانی ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے ناطے کرپشن کی اس لعنت کو ختم کرنے اور احتساب سب کے لیے کی پالیسی اپناتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمے اور کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت برآمد کی جائے ۔ نیب نے نہ صرف ایک جامع اور موثر انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی متعارف کرائی بلکہ مختلف اقدامات بھی متعارف کرائے جن کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، ورلڈ اکنامک فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی نامور قومی اور بین الاقوامی ادارے نے نہ صرف بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کو سراہتے ہیں بلکہ گیلانی اور گیلپ سروے میں 59فیصد لوگوں نے نیب پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نہ صرف آج ایک فعال ادارہ ہے بلکہ نیب نے گزشتہ 4سال سے زائد عرصہ کے دوران بدعنوان عناصر سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584ارب وصول کیے ہیں جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر تمام علاقائی بیوروز میں من و عن عمل کیا جا رہاہے۔ نیب قانون پر عمل کرتے ہوئے سب کااحتساب یقینی بناتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ پریقین رکھتی ہے۔ چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب نے گزشتہ 4سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو نیب افسروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
نیب کے قیام کا مقصد کرپٹ عناصر سے لوٹی دولت برآمد کرنا ہے : چیئرمین
Mar 28, 2022