چین کے صنعتی منافع میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران 5 فیصد اضافہ 

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں 2022 کے ابتدائی 2 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہواہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق کم سے کم سالانہ 2 کروڑ یوآن (31 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز)آمدن رکھنے والے اداروں کا مشترکہ منافع 11.6 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔ جنوری تا فروری کے عرصے میں ان اداروں کا منافع گزشتہ برس سے 13.9 فیصد بڑھ کر 194 کھرب یوآن ہوگیا اور 41 صنعتوں میں سے 21 کے منافع میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فروری کے اختتام پر ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1422.4 کھرب یوآن ہوگئی تھی جو گزشتہ برس سے 10.4 فیصد زائد ہے۔ ان کے مجموعی واجبات 10.2 فیصد اضافے سے  800.3 کھرب یوآن ہوگئے جبکہ واجبات اور اثاثوں کا تناسب 56.3 فیصد ہوگا جو گزشتہ برس سے 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...