بشکیک(شِنہوا)کرغزستان نے مذہبی انتہا پسند تنظیم حزب التحریر کے ایک سیل کے رہنما کو ازبکستان کے حوالے کردیا ہے۔ کرغزستان کی قومی سلامتی کی ریاستی کمیٹی کی پریس سروس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ زیر حراست شخص ازبکستان میں حزب التحریر کا علاقائی سربراہ ہے، جس نیعملی طور پر کرغزستان کے جنوبی اور ازبکستان کے سرحدی علاقوں میں خفیہ سرگرمیاں سرانجام دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص 10 سال سے زائد عرصہ تک ازبکستان میں سرکاری طور پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور اس نے کرغزستان میں چھپنے کی کوشش کی تھی۔