ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ، انگلینڈ  پر یقینی شکست کے بادل منڈلانے لگے

سانٹو ڈومنگو(آئی این پی)ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتامتک مہمان انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا لیے اور میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف  صرف10رنز کی برتری حاصل کی ہے ۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 233رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا، میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز204رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 297رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ اور انگلینڈ پر 94رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں انگلش بلے باز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، 103سکور پر 8کھلاڑی پویلین واپس لوٹ  گئے۔8میں سے انگلینڈ کے صرف2کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز کھیل سکے۔ زیک کریولے8،جوئے روٹ5،ڈین لارنس صفر،بین سٹوکس4،جونی برسٹو22،بین فوکس2،کرس ووکس9 رنز بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے  کیل میئرز5،سیلز1، جوزف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سیریز کے پہلے دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن