صنعائ(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ عرب اتحاد نے الحدیدہ اورالصلیف بندرگاہوں پرحوثیوں کی بارودسے بھری کشتیاں تباہ کردیں، الصلیف کی بندرگاہ پرحملے کے دوران میں کشتیوں پردھماکا خیز مواد نصب کرنے پر مامورتین ماہرین ہلاک ہو گئے۔اس کے علاوہ اس کی افواج یمن میں صنعا اور الحدیدہ میں خطرے کے ذرائع کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں ، مقاصد پورے ہونے تک یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ اس آپریشن کا مقصد تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں پر روک لگانا ہے تا کہ توانائی سیکٹر کی سلامتی متاثر نہ ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ہتھیاروں سے لیس یہ چار کشتیاں حملوں کے لیے تیار کررہے تھے۔ان کشتیوں کو تباہ کرکےآئل ٹینکروں پر ایک ممکنہ حملے کوناکام بنا دیا گیا ۔ الصلیف کی بندرگاہ پرحملے کے دوران میں کشتیوں پردھماکا خیز مواد نصب کرنے پر مامورتین ماہرین ہلاک ہو گئے۔ عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کے فوجی مراکز اور اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔عرب اتحاد کی طرف سے حوثیوں کو صنعا ہوائی اڈے، الصلیف اور حدیدہ بندرگاہوں کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد یمن میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔
عرب اتحاد کے حملے حوثیوں کی بارودسے بھری کشتیاں تباہ ،3 ماہرہلاک
Mar 28, 2022