کراچی (نیوزڈیسک) کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کے تحت کراچی یونیورسٹی میں ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز منعقد ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا ہوا پروگرام کامیاب جوان ویٹ لفٹنگ ٹیلنٹ کراچی ریجن کے ٹرائلز ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور محمد مراد پیرزادہ کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف کراچی میں منعقد ہوئے جس میں 15 سے 25 سال کے 100 سے زیادہ پلیئرز نے حصہ لیا سلیکشن کمیٹی بہترین پلیئرز کا انتخاب کرکے ٹیم کا اعلان کرے گی ٹرائلز کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور ان کے ساتھ اعزازی مہمان ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی کراچی مبشر مختار۔ مینیجر سپورٹس ضیائ الدین یونیورسٹی شاہین فاطمہ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ای ڈی حفیظ اللہ خواجا۔ حسن امام آئی بی اے یونیورسٹی کراچی عظمت پاشا امجد علی سومرو غلام مرتضی ڈھوٹ۔ عبداللہ علی ملاح اور ٹیکنیکل آفیشلز میں سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد۔ سیکریٹری کراچی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن قیصر خان محمد راشد۔ محمد فاروق۔ محمد اکرام ۔محمد شاھ رخ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کی ترقی پر کام کرنے کی اشد ضرورت تھی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے والا کامیاب جوان پروگرام شروع کر کے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کیا جو مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گیکل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین وائس چانسلر سید یونیورسٹی کراچی اور ان کے ساتھ اعزازی مہمان میں سید سرفراز علی رضا رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کراچی ہوں گے۔