بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، تنظیم سازی پر تبادلہ خیالات 

اسلام آباد (خبر نگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے  بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین رہنماؤں  نے  ملاقات کی ۔  وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار  زبیدہ جلال رکن قومی اسمبلی  روبینہ عرفان سینیٹر ثناء جمالی سینیٹر ثمینہ ممتاز پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات سماجی بہبود  بشریٰ رند نے ملاقات کی ۔اس موقع سینیٹر عبدالقادر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بشری رند نے کہاکہ وومن ونگ کی تنظیم سازی میں پارٹی کی مخلص خواتین کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، بلوچستان عوامی پارٹی نے خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیا ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پارٹی ورکروں کے ساتھ رابطہ کا سلسلہ بھی مزید تیز کیا جائے گا مزید برآں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا کیا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی لیڈرشپ پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن