ادب‘ فن و ثقافت کے فروغ سے تجارت فائدہ اُٹھاتی ہے: ظفر مسعود 

لاہور(بزنس رپورٹر) بنک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو اور صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ ہر اس قدم کا حصہ ہیں جو معاشرتی استحکام اور خوشحالی کیلئے اٹھایا جائے۔ ہم معاشرے کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے کی جانے والی ہر سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اپنے ایک مقالہ بعنوان ادب اور معیشت میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور ادبی میلوں جیسی سرگرمیاں نہ صرف پورے معاشرے کی عمومی ترقی بلکہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے نہایت مفید ہیں۔ دی بنک آف پنجاب ان شاندار میلوں کا ٹائٹل سپانسر ہونے پر بجا طور پر فخر محسوس کرتا ہے اور ملک بھر میں ترقی و استحکام کیلئے اس طرز کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقالہ ان حقائق کو واضح کرتا ہے ادب اور فن و ثقافت کا فروغ کسی بھی قوم کی معاشی بہبود اور پائیدار ترقی پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ بالآخر  جس کا فائدہ تجارتی تنظیموں کو ہوتا ہے بس انہیں اس کے لئے صرف تھوڑا صبر کرنا ہو گا۔ ہماری آنے والی نسلوں کی کردار سازی اور ترقی کیلئے دی بنک آپ پنجاب کی مانند دیگر اداروں کو بھی ادراک اور احساس کیساتھ ادب کے فروغ کی سرگرمیوں حصہ لینا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن