گھریلوناچاقی پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

Mar 28, 2022


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 28 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی، نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی، تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی 28سالہ شفیہ بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایاکہ شفیہ بی بی نے گھریلوناچاقی کے باعث ہونیو الے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالی، جسے حالت غیرہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں 28سالہ شفیہ جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی،ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

مزیدخبریں