کراچی (سٹی نیوز) کے ایم سی کے پہلے منتخب میئر جمشید نسروانجی کے یوم ولادت 7 جنوری کو ہر سال یوم میئر کے طور پر منایا جائے گا اس امر کا فیصلہ کراچی سٹیزن کونسل (کے سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا اور کہا گیا کہ یوم میئر منانے کا مقصد مقامی حکومتوں کی افادیت کو اجاگر کرنا اور عوام میں بلدیاتی اداروں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے سمیت بلدیاتی اداروں کو فعال و با اختیار بنانے کی جدوجہد کرنا ہے اجلاس میں محفوظ النبی خان، سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ, اسلم خان فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے 75 ویں تاسیسی سال کے موقع پر ملک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آ ئی سی) کے وزرائے خارجہ کی 48 ویں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ کانفرنس کے فیصلوں کو بروئے کار لانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے محفوظ النبی خان نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور کی منظوری کے علاوہ 23 مارچ 1956 کو پہلے متفقہ آئین کے نفاذ کے ذریعے پاکستان نے برطانوی ڈومینین سے مکمل آزادی حاصل کی جبکہ مارچ 1949 میں قائد اعظم کے ویڑن کے مطابق شہید ملت لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد پیش کرکے ریاست کی سمت کا تعین کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں نے اس سمت سے انحراف کیا ہے دوسری طرف ملک میں 23 مارچ 1956 کی تاریخ ساز اسلامی جمہوریہ کی حیثیت کو بھی فراموش کر دیا گیا ہے جو پہلے آمرانہ دور کا تسلسل ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کے سی سی کی آرگنائزنگ کمیٹی اور محفوظ النبی خان کو کمیٹی کا بطور چیف آرگنائزر جبکہ سید نسیم شاہ، محمد اسلم خان فاروقی کو ڈپٹی چیف آرگنائزر اور محمد اشفاق لودھی، مسعود عالم، محمد وسیم و دیگر پر مشتعمل آرگنائزر پینل تشکیل دیا گیا ہے۔