بلدیہ جنوبی کے ڈور ٹوڈور کلیکشن عملے کا احتجاج 

کراچی (این این آئی) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈور ٹو ڈور کلیکشن ڈیلی ویجرز اسٹاف نے ماہ فروری کی تنخواہ کی مارچ کی 25 تاریخ گزرنے کے باوجود تنخواہ ادا نہ کرنے پر بطور احتجاج گاربیج کلیکشن رکشے ورکشاپ میں کھڑے کرکے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ آج سے سارے اسٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال تنخواہوں کی ادائیگی تک شروع کرنے کے اعلان کے فوری بعد چائینز کمپنی نے فی ملازم کم ازکم دو ہزار سے لیکر دس ہزار تک کٹوتی کے بعد تنخواہیں ادا کردیں۔جس سے فی الحال کام شروع کردیا گیا۔ اس دوران ڈور ٹو ڈور کلیکشن کا کام  چند جگہوں پرمعطل رہا۔ اسٹاف نے کہا کہ انہیں کٹوتی کے بعد تنخواہ ایک ماہ کی اگلے ماہ ادا کی جاتی ہے جو کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز کمپنی کے اہلکار ڈیلی ویجرز اسٹاف کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تنخواہوں کی کٹوتی کے خلاف بروز پیر 28 مارچ کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن