شاہ زین بگٹی کل واپس حکومت میں آجائیں گے: فواد چوہدری

Mar 28, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا۔ اسد عمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہین ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے، یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔ آخر میں وفاقی وزیر نے ایک شعر بھی کہا کہ وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا، بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی۔

مزیدخبریں