تنسیخ نکاح کا دعوی، شوہر کا خود کو زخمی کرکے برادر نسبتی کو پھسانے کی کوشش

Mar 28, 2022

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) بیوی کاتنسیخ نکاح کا دعوی، شوہر کا خود کو زخمی کرکے برادر نسبتی کو پھسانے کی کوشش تفصیل کے مطابق چک80پی کے رہائشی محمدافضل نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی ہمشیرہ عابدہ بی بی کی شادی 10سال قبل مسلم کالونی اڈہ گلمرگ کے رہائشی شہزاد سے ہوئی تھی، نرینہ اولاد نہ ہونے پرشہزاد اس کی ہمشیرہ عابدہ سے مار پیٹ کرتاتھا، 7ماہ قبل ہمشیرہ عابدہ شوہر شہزاد کا گھرچھوڑ کربھائی کے گھر رہائش پذیرہوگئی اورفیملی کورٹ میں شوہرسے طلاق کیلئے تنسیخ کادعوی دائرکردیا،گزشتہ روز شوہر شہزاد چک80میں رہاش پذیر محمدافضل کے گھر کے باہر آیا اوربلندآواز میں کہاکہ تنسیخ نکاح واپس لواوربیوی ہمراہ گھر چلے نہیں تو خود کوجان سے مارلوں گااسی دوران ملزم نے چھری کے پے در پے وارکرکے خود کو زخمی کرلیاجسے روکنے اورپکڑنے کی کوشش کی جوموقع سے فرارہوگیا،ملزم شہزاد نے اسے پھنسانے کیلئے اقدام خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے برادرنسبتی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فرارہوجانے والے بہنوئی کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں