لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد روڈ کی تعمیر کے دوران کوٹ اسحاق میں ٹریفک جام میں ٹرک کی ٹکر سے سڑک کنارے لگا الیون کے وی بجلی کے تاروں والا پول ٹوٹ گیا ۔گیپکو افسر اطلاع دینے کے باوجو خاموش تماشائی بن گئے زمین پر تار گرنے سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد روڈ کی تعمیر کے لئے کوٹ اسحاق میں سیوریج کی لائن کی کھدائی کے دوران ہونے والی ٹریفک جام میں سڑک کنارے لگے بجلی کے الیون کے وی سپلائی والا پول ٹرک کی ٹکر لگنے سے ٹوٹ گیا جس پر رکھے دو ٹرانسفارمر اور پول کسی بھی وقت زمین پر گرنے سے بڑا جانی حادثہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ گیپکو سب دویڑن لدھیوالہ وڑائچ کے افسروں نے پول ٹوٹنے کی اطلاع اہل علاقہ کی جانب سے بار بار دیئے جانے کے باوجود خاموشی اختیار کر لی۔ شہریوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
زیر تعمیرحافظ آباد روڈپر ٹریفک جام، ٹرک کی ٹکر ،کھمبا ٹوٹ گیا
Mar 28, 2022