گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ عوام کا حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار ہے حکومت بھرپور سرکاری وسائل استمعال کرنے اور سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود پورے پاکستان سے 30 ہزار سے زاہد افراد جلسہ گاہ میں نہیں لاسکے عوام نے حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر جلسہ کرکے عوام کے اربوں روپے ضائع کیے ہیں ان کا انہیں حساب دینا ہوگا۔
پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ عوام کا حکمرانوں پرعدم اعتماد ہے:ارشاد اللہ سندھو
Mar 28, 2022