کامونکی(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک ،رانا نذیر احمدخاں سابق وفاقی وزیر اور رانا ساجد شوکت کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد پہنچا۔قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیم اپوزیشن اب کبھی برسر اقتدار نہیں آسکتی۔عوام نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو تین بار اقتدار دیکر آزما لیا دونوں پارٹیوں نے لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں کیا جس کا واضح ثبوت دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دور میں ایک دوسرے کے رہنمائوں کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کئے اور مقدمات درج کروائے۔