گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ریسکیو1122گوجرانوالہ سنٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔انچارج آپریشنز ریسکیو1122انجم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے سٹاف کا ٹرن آوٹ ، ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا معائنہ کیا اور ریسکیو1122کے زیر اہتمام رضاکاروں کیلئے جاری کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا معائنہ بھی کیا اور اس پر مکمل اطمینا ن کا اظہارکیا۔اسکے علاوہ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کامونکی نے بہترین طریقے سے کام کرنے اورہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا ۔