مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ نے عوامی مقبولیت کی نئی مثال رقم کی: وسیم انجم سندھو

  شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے مہنگائی مکاؤ عمران بھگاؤ لانگ مارچ نے عوامی مقبولیت کی نئی مثال رقم کی ہے اسلام آباد جلسہ بھی تاریخ ساز ثابت ہوگا جس سے حکمرانوں کی آنکھیں مزید کھل جائیں گی اور یہ قوم کو جلد اقتدار کے ایوانوں سے بھاگتے نظر آئیں گے، عوامی مقبولیت کے جھوٹے دعوے کرنے والے موجودہ حکمران قوم سے اب منہ چھپاتے پھریں گے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ نواز لیگ کے خلاف سازشوں کے جال بننے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے پارٹی متحد اور منظم ہے اور ملک بھر کے کارکنان اپنی ہر دلعزیز قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں متزلزل نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دبانے کی کوششیں نہ ماضی میں رنگ لائیں نہ آئندہ ہوں گی عوام کی حاصل پذیرائی ہمارا اعزاز اور فخر ہے جس پر پاکستانی قوم کے مشکور ہیں جن سے ہر مرحلہ پر ہمیشہ نواز لیگ کی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا، آنے والا دور نواز لیگ کا ہے مسلط شدہ حکمران جلد اقتدار کے ایوانوں سے رخصت ہوں گے یہ سیاسی ساکھ اور حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن