پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان مقبول کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری ہونے پر تقریب

  شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان مقبول کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کردی گئی ہے اس سلسلہ میں جامع مسجد ریلوے روڈ پر ان کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ممتاز اسلامی سکالر،پروفیسرحافظ عثمان خالد شیخوپوری نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر حافظ خالد مقبول ،پریس کلب کے سینئر وائس چیئرمین الحاج ملک محمدبوٹا، سینئر صحافی عظیم احمدیزدنی،رانا محمداکرم،چودھری اعظم محمود ولانہ،ثمر اقبال ،ملک بھولا ،طالب حسین سمیت دیگر موجودتھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان مقبول نے کہاکہ دنیاوی اور دینی تعلیم کے حسین امتزاج سے ہم ایک خوشگوار ،معتدل معاشرہ کی تشکیل میں کردارادا کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن