وزیراعظم اقتدار میںرہنے کا اخلاقی طور پر جواز کھوچکے:شفاق پپو مہر

Mar 28, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین محمداشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیںجنہیں پارلیمان اور عوام کا اعتماد حاصل نہیں رہا اب وہ اقتدار میںرہنے کا اخلاقی طور پر جواز کھوچکے ہیںمگر انہوںنے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے جلسے ،جلوسوںکا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کا مقصد ملک کے اندر سیاسی افراتفری پھیلانا ہے ۔جس سے انکی یہ بات سچ ثابت ہورہی ہے کہ وہ ملک وقم کیلئے خطرناک ثابت ہونگے عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اس سے ہی ملک کو نااہل ،نالائق حکمرانوں سے بچایا جاسکتاہے  ان خیالات کااظہارانہوںنے بھکھی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں