ہزاروں ضمیر فروش ایک سرفروش کامقابلہ نہیں کرسکتے: ناصر اقبال

Mar 28, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ ہزاروں ضمیر فروش ایک سرفروش کامقابلہ نہیں کرسکتے۔حالیہ ہارس ٹریڈنگ کے بعداپوزیشن کی سیاسی و اخلاقی پوزیشن مزید بدتر ہوگئی۔ اگر پندرہ انسان اجتماعی خودسوزی کاارادہ ظاہرکریں توکوئی معاشرہ انہیں اس کی اجازت نہیں دے گا اس طرح فلورکراسنگ قانون کے ہوتے ہوئے حکمران جماعت کے منحرف ارکان کو اپنے وزیراعظم کیخلاف ووٹ کاسٹ کرنے کاحق نہیں دیا جاسکتا۔قانون شہریوں اور معاشروں کومجرمانہ سرگرمیوںاوربحرانوں سے بچانے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ زر ،زور اورزہرسے بھرے لہجے والی سیاست ہماری ریاست کاراس نہیں آسکتی۔ سیاستدان یادرکھیں عدم برداشت کی سیاست نے ریاست اورمعیشت کوعدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے کپتان کابیانیہ زبان زدعام ہے، تحریک عدم اعتماد کے باوجود عوام اپنے منتخب اورمحبوب وزیراعظم عمران خان پربھرپوراعتماد کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں