کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ گجومتہ میں عنایت فائونڈیشن سکول میں گونگے بہرے بچوں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں سماعت سے محروم بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے جنہیں والدین اور مہمانوں نے خوب سراہا اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں چیف گیسٹ ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی ڈریکٹر آپریشن پنجاب ویلفئر ٹرسٹ,نسیم اکبر,صابر حمید,احمد فارق اور صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے شرکت کی جنہوں نے سپیشل بچوں کی نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا ۔