سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لینگے : علی حیدر گیلانی

سرائے سدھو (نامہ نگار) منتخب اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنا غیر جمہوری/غیر انسانی اقدام،ضمیر کی آواز پر ہر منتخب رکن اپنا ووٹ دینے میں آزا د ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرسی بچانے کے لئے جمہوری اقدار داؤ پر نہ لگائیں۔ عمران خان کو ہر صورت ایوان کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔ ان خیالا ت کا اظہارپیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب گیلانی ہاؤ س میں صو بائی رہنما ٹکٹ ہو لڈرPP204 ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عمران نے اقتدار بچانے کے لئے اب دین اسلام کا لبادہ اوڑھنا شروع کر دیا۔ حکمرانوں نے اقتدار جاتا دیکھ کر غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت بچانے کی ایمرجنسی سمیت  کسی بھی غیر جمہوری کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن