جوڈیشری کے ناروا روئیے کیخلاف مظفرگڑھ بار آج مکمل ہڑتال کریگی‘ دھرنے کا اعلان

منڈا چوک (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے جوڈیشری کے ناروا رویے کے خلاف پیر 28 مارچ کو فل ڈے ہڑتال  علامتی بائیکاٹ اور دھرنا کا اعلان کیا ہے۔ صدر بار مظفرگڑھ ملک جنید فاروق وجدانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار میاں معین الدین جوئیہ ایڈووکیٹ کے اعلامیہ کے مطابق دھرنا اور احتجاجی کیمپ ضلع کچہری میں ججز گیٹ پر لگایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن