جشن بہاراں‘ شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا: عامر کریم

 ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام 30 مارچ سے شروع جشن بہاراں کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے جبکہ جشن بہاراں پر فلاور شو،میوزیکل نایٹ،میراتھن ریس کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔ شہریوں کی انٹری بالکل فری ہوگی 30 مارچ کو جشن  بہاراں کی افتتاحی تقریب صبح 10 بجے قلعہ کہنہ پر ہوگی جس میں فلاور شو،ٹیبلو،میجک شو ہونگے جبکہ شام کو قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں ٹھیٹر پرفامنس،صوفی رقص اور قوالی نائٹ کا اہتمام  ہوگا۔ 31 مارچ میراتھن ریس عیدگاہ تا سپورٹس کمپلیکس منعقد ہوگی۔  وہیل چئیر ریس صبح 10 بجے باسکٹ بال گراؤنڈ میں ہوگی جشن بہاراں کے مرکزی پروگرامز میں ملتان آرٹس کونسل میں مشاعرہ شام 5 بجے ہوگا جبکہ سپورٹس کمپلیکس میں شام 5 بجے کبڈی میچ اور گھوڑا ڈانس بھی منعقد ہوگا۔  معروف گلوکار ملکر پرفارم کریں گے۔ فوڈ سٹالز اور بچوں کے جھولے بھی سجائے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن