لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سلطان الفَقر پبلیکیشنز نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شہرہ آفاق تصانیف مجتبیٰ آخر زمانی کا دوسرا جبکہ شمس الفقرا کا تیسرا ایڈیشن شائع کر کے تاریخ رقم کی۔ شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے نگران احسن علی سروری قادری نے کہا کہ یہ دونوں کتب سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی سالہا سال کی تحقیق اور محنت کا نچوڑ ہیں۔