عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبسڈر بن گئے


لاہور(نامہ نگار)کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئن پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبسڈر بن گئے۔انہوںنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے احسن رمضان کوایمبیسڈر کیپ اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور کہاکہ احسن رمضان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔احسن رمضان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ایمبسڈر بن کر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے ان تھک محنت اور قوم کی دعاوں پر انحصار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...