پاکستان کیخلاف سیریز میں دوستی کا مظاہرہ پہلے نہیں دیکھا : عثمان خواجہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔عثمان خواجہ نے پوسٹ میں سیریز کے کچھ یادگار لمحات بھی شیئر کیے اور لکھا کہ یہ سیریز ہم سے بڑی تھی، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے اور اس کھیل کو جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بڑھانے میں مدد کریں گے۔ کھیل کے میدان کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں کے درمیان جس دوستی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، اس کا تجربہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔پاکستانی ٹیم جس نے ہمیں کھیل کے دوران مشکل میں ڈالا، مجھے یقین ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔ ساتھ ہی کرکٹر نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...