اسلام آباد(خبر نگار)عمران خان کی تقریر پر ترجمان جے یوآئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو شیطانی حرکتوں والا عمران جارہاہے اپنے ایک بیان میںمرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ قوم کو تباہی و بربادی کے دلدل میں دھکیل کر اب خان معافی کی بھیک مانگ رہاہے پاکستان کی باشعور قوم کا واضح فیصلہ ہے کہ انٹرنیشنل مافیا کے پاکستانی ایجنٹ عمران خان کو معافی نہیں ملے گی مرکزی ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مودی کے الیکشن ایجنٹ کشمیر فروش کو اس کے اپنے کرتوت ایوان اقتدار سے نکالنے کا سبب بنے عمران خان کا اقتدار میں آنا ملک کے خلاف بڑی سازش تھی تبدیلی کے نام پر تباہی و بربادی کا سیاہ دور ختم ہونے کو ہے مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت لاکھوں ابابیل اسلام آباد میں موجود ہیں جے یوآئی کے لاکھوں کارکنان انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ موجود ہیں۔
قوم کو مبارک، شیطانی حرکتوں والا عمران جارہاہے، ترجمان جے یوآئی
Mar 28, 2022